رواں سال ستمبر میں غیر معمولی بارشیں،تیسرا گرم ترین مہینہ

لاہور(ویب ڈیسک ) ستمبر2021 میں کئی موسمیاتی ریکارڈ ٹو ٹ گئے ،گزشتہ ستمبر ریکارڈ میں تیسرا گرم ترین مہینہ ثابت ہوا ۔اسی طرح اس ماہ ہونے والی بارشیں معمول سے 60فیصد زائد رہیں ۔ستمبر کے مہینے میں ہونی والی بارشیں عمومی طور پر مون سون کی بارشوں میں برائے نامہی حصہ ڈالتی ہیں تاہم رواں سال ستمبر میں ہونے والی بارشیں غیر معمولی ثابت ہوئیں اور مجموعی طور پر ملک بھر میں بارشیں معمول سے 60فیصد زیادہ ر ہیں ۔ ریجنل سکیل پر بھی خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان میں معمول کے قریب بارشیں رہیں تاہم سندھ میں بارشیں معمول 234، بلوچستان میں 63فیصد، پنجاب 44 فیصدآزاد جموں و کشمیر میں17فیصد بارشیں معمول سے زیادہ ریکارڈ ہوئیں ۔اسی طرح چھور میں ہونے والی بارش نے 2011میں 24گھنٹے ہونے والی بارش کا ریکارڈ توڑ دیا2011میں 24گھنٹے کے دوران 84ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تاہم 28ستمبرکو 24 گھنٹوں کے دوران 100ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ۔اسی طرح اگردرجہ حرارت کی بات کی جائے تو ستمبر2021میں ملک بھر کا مجموعی درجہ حرارت 29.39 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاجو کہ معمول سے 1.62فیصد زیادہ رہا جس کے باعث یہ رواں سال کا یہ ستمبر ریکارڈ میں تیسرا گرم ستمبر ثابت ہوا۔اس سے پہلے 2019 میں ستمبر میں مجموعی درجہ حرارت29.79 سینٹی گریڈ رہا جو کہ 1961سے لیکر2021کے ریکارڈ تک سب سے گرم ستمبر تھا۔اگر ریجنل سکیل کی بات کی جائے توسندھ ،آزاد جموں و کشمیر اور بلوچستان کے لیے بالترتیب پہلا،دوسرا اور تیسرا گرم ستمبر ثابت ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے