35کلو اون اتار کر بھیڑ آسانی سے چلنے پھرنے لگی

آسٹریلیا کے ایک جنگل میں 35 کلو وزنی اون سے لدی بھیڑ ملی

سڈنی(نیٹ نیوز)جو مشکل سے ہی چل پارہی تھی ،ریسکیو ادارے کے اہلکاروں نے اس کی اون اتار دی جس سے وہ آسانی کیساتھ چلنے پھرنے لگی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق وکٹوریہ کے جنگل سے ملی باراک نامی بھیڑ کے جسم کی پانچ سال سے صفائی نہ ہونے کے باعث اون ایک ٹیلے کی شکل اختیار کرگئی تھی اور اس کا وزن 35کلو تک پہنچ چکاتھا،خوش قسمتی سے اس بھیڑ کو جانوروں کی بہبود کے ایک ادارے کے اہلکاروں نے دیکھ لیا اوراسے جانوروں کی پناہ گاہ میں لاکر بھاری اون سے پیچھا چھڑایا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے