سوشل میڈیا کا کم استعمال انسانی صحت،قوت مدافعت کیلئے بہتر:تحقیق

اسلام آباد (اے پی پی)نئی تحقیق سے پتاچلا ہے کہ سوشل میڈیا کے استعمال کو روزانہ 15 منٹ تک کم کرنے سے صحت عامہ اور قوت مدافعت کو نمایاں طور پر بہتر بنایا جا سکتا ہے اور تنہائی اور ڈپریشن کی سطح کو کم کیا جا سکتا ہے ۔

 جرنل آف ٹیکنالوجی سائنس میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جن لوگوں نے سوشل میڈیا کا استعمال کم کیا ان کی قوت مدافعت میں اوسطاً 15 فیصد بہتری آئی ۔ ان کی نیند کے معیار میں 50 فیصد بہتری اور افسردگی کی علامات میں 30 فیصد کمی بھی ظاہر ہوئی ہے ۔ سوانسیا یونیورسٹی کے سکول آف سائیکالوجی، برطانیہ کے پروفیسر فل ریڈ نے کہا کہ یہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ، جب لوگ سوشل میڈیا کا استعمال کم کرتے ہیں تو ان کی زندگی جسمانی صحت اور نفسیاتی بہبود کے فوائد کے اعتبارسے بہتر ہو سکتی ہے ۔