ذہین مکڑی جو خشکی، پانی،ہوا میں مختلف جالے بُنتی ہے

دنیا میں مکڑیوں کی اکثر اقسام ایک طرح کے ہی جالے بناتی ہے لیکن اب ایک مکڑی میں خاص کیفیت دریافت ہوئی ہے

کیلیفورنیا(نیٹ نیوز)دنیا میں مکڑیوں کی اکثر اقسام ایک طرح کے ہی جالے بناتی ہے لیکن اب ایک مکڑی میں خاص کیفیت دریافت ہوئی ہے جس میں وہ مختلف جگہوں پر مختلف انداز کے جالے بُنتی ہے ۔کوکوس جزائر پر پائی جانے والی ایک مکڑی ‘وینڈلگارڈا گالاپاجینسس پانی میں الگ، ہوا میں مختلف اور خشکی پر اس سے جدا جالا بُنتی ہے ۔ اب تک یہ اعزاز مکڑی کی اسی قسم کو حاصل ہوا ہے کہ یہ مختلف جگہوں پر مختلف انداز میں اپنا گھر بناتی ہے ۔وسطی امریکا سے 550 کلومیٹر دور کوکوس جزائر واقع ہے جہاں مختلف جالے بنانے والی یہ مکڑی عام پائی جاتی ہے ۔ زمین پر رہتے ہوئے یہ ایک سیدھے رسے کی طرح کا جال بناتی ہے جس کے کناروں کو قریبی پتوں اور شاخوں سے باندھ دیتی ہے ۔ جب یہ زمین پر ہو تو بہت حیرت انگیز‘زمینی’ جالا بنتی ہے جس میں یہ افقی جالا بناتی ہے اور اسے انہیں عمودی تاروں سے زمین پر جوڑے رکھتی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے