امریکی سفارتی وفد کا سیمن پروڈکشن یونٹ قادر آباد ساہیوال کا دورہ

(لائیوسٹاک پاکستان) ایڈیشنل سیکرٹری (ٹیکنیکل) نے وفد کو ادارے کے مقاصد اور سرگرمیوں بارے تفصیلی بریفنگ دی۔وفد نے عالمی معیار کی سہولیات سے لیس سیمن پروسیسنگ لیب اور سیمن پروڈکشن یونٹ کا دورہ کیا۔دورہ کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان اینیمل بریڈ امپروومنٹ، جینومکس، جنیٹک ٹیکنالوجی بارے تبادلہ خیال کرنا تھا۔ساہیوال گائے اور نیلی راوی بھینس مثالی نسلیں ہیں لہذا ان کی افزائش پر خصوصی توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔ سیکرٹری لائیو سٹاک مسعود انور

پنجاب کے شعبہءلائیو سٹاک کا پاکستان کی معاشی ترقی میں کلیدی کردار ہے۔ امریکی قونصلر جنرلبین الاقوامی سند یافتہ سیمن پروڈکشن یونٹ کے توسط سے بہترین پیداوار حاصل کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں ۔ سیکرٹری لائیوسٹاک

اعلیٰ جینیاتی خواص کے حامل امریکن بلز کے سیمن کو استعمال کر کے دودھ اور گوشت کی پیداوار میں اضافہ ممکن ہے۔ جینوم ٹیکنالوجی کے حوالے سے محکمہ لائیوسٹاک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ ولیم میکانئیولایمبریو ٹرانسفر، سیمن پروسیسنگ اور بریڈ امپروومنٹ کے شعبوں میں مشترکہ کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔ امریکی قونصلر جنرلٍ ولیم میکانئیول

امریکی وفد نے اعلیٰ نسل کے جانوروں کی افزائش اور دودھ کی پیداوار میں اضافے کے حوالے سے ادارے کے کام کو سراہا۔ نیلی راوی اور ساہیوال سانڈ کی افزائش کیلئے بہترین اقدامات اُٹھا رہے ہیں تاکہ دودھ اور گوشت کی پیداوار میں اضافہ ہو۔ سیکرٹری لائیو سٹاک مسعود انور

نیلی راوی بھینس اور ساہیوال گائے دودھ کی بہتر پیداوار کے ساتھ ساتھ خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہیں۔امریکی وفدامریکی وفد میں کیتھلین گیبیلیسکو، پال اور آمنہ انیس شامل تھےایڈیشنل سیکرٹری (ٹیکنیکل)، ڈائریکٹر جنرل پروڈکشن ، ڈائریکٹر بریڈ امپروومنٹ، ڈائریکٹر لائیو سٹاک ساہیوال ڈویڑن اور ڈپٹی ڈائریکٹر سیمن پروڈکشن یونٹ بھی دورہ کے دوران ہمراہ تھے۔