گورنر ہاؤس میں اجلاس:کپاس کی کاشت پرسبسڈی کا فیصلہ

وفاقی اور صوبائی حکومت مل کر سبسڈی کامنصوبہ شروع کریگی :گورنر سرور چین سے زرعی ریسرچ میں معاونت کے مثبت نتائج آرہے ہیں:عاصم باجوہ

لاہور(سیاسی رپورٹرسے )گورنر ہاؤس لاہور میں ایگریکلچر کمیٹی کے اہم اجلاس میں کپاس کی کاشت پرسبسڈی دینے کا فیصلہ کیاگیا۔ اجلاس میں گور نرپنجاب چودھری محمدسرور،وفاقی وزیر خوراک سید فخر امام ،چیئر مین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ سمیت دیگر حکام نے شرکت کی ،اجلاس میں زراعت کے شعبے کی ترقی کے لئے جد ید ٹیکنالوجی کو استعمال کر نے کیلئے سفارشات تیار کی گئیں۔اس موقع پرچیئر مین سی پیک لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ نے کہا چین سے زرعی ریسرچ میں معاونت کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں ،انہوں نے کمیٹی کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ گورنرپنجاب چودھری محمد سرورنے کہا جنوبی پنجاب میں کپاس کی کاشت کے فروغ کیلئے باقاعدہ آگا ہی مہم چلائی جائے گی، سبسڈی کے حوالے سے وفاقی اور صوبائی حکومت مل کر منصوبہ شروع کر ے گی ،کپاس کے نئے بیج کی تیاری کیلئے چین اور دیگر ممالک سے مدد لی جائے گی ، وفاقی اور صوبائی حکومت کے تمام متعلقہ محکمے کپاس کے کاشتکاروں کیساتھ کھڑے ہیں ۔ وفاقی وزیر خوراک سید فخر امام نے کہا کپاس کی پیداوار اچھی ہو گی تو ٹیکسٹائل انڈسٹری ترقی کرے گی ،اجلاس میں صوبائی وزیر زراعت حسنین جہانیاں گردیزی نے کمیٹی کو مختلف امورپربریف کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے