دنیا بھر میں گنے کی پیداوار کے حساب سے پاکستان پانچویں نمبر پر آگیا

فیصل آباد : دنیا بھر میں گنے کی پیداوار کے حساب سے پاکستان   پانچویں نمبر پر آگیا ہےتاہم اگرکاشتکار جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے گنے کی کاشت کی جانب توجہ مرکوز کریں اور منظور شدہ اقدام کاشت کی جائیں تو پاکستان گنے کی پیداوار میں تیسرے نمبر پر بآسانی آسکتاہے۔

جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے بتایاکہ گزشتہ سال برازیل نے 734ملین ٹن،بھارت نے 342ملین ٹن جبکہ پاکستان نے صرف55ملین ٹن گنا پیدا کیا۔ انہوں نے بتایاکہ گزشتہ سال پنجاب میں 18لاکھ 95ہزار 657 ایکڑ رقبہ پر گنا کاشت کیا گیا جہاں سے 42.98 ملین میٹرک ٹن گنے کی پیداوار حاصل ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں قدرتی ماحول اور سازگارموسم کے باعث گنے کی فصل میں کم از کم دوگنااضافہ کیا جاسکتاہے تاہم اس کیلئے ضروری ہے کہ کاشتکار جدید پیداواری ٹیکنالوجی پر عمل کریں۔ انہوں نے کہاکہ جدید رجحانات سے استفادہ کرکے فی ایکڑ پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ بھی ممکن ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے