کاشتکارموسم گرما کی سبزیاں فور ی کاشت کر لیں:ترجمان محکمہ زراعت

ملتان (سپیشل رپورٹر) ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے بتایا ہے کہ کاشتکارموسم گرما کی سبزیات کریلا،گھیا کدو،چپن کدو،کالی توڑی،بھنڈی،گھیا توڑی،بینگن،ٹماٹر،سبز مرچ، شملہ مرچ ،تر،کھیرا،پیٹھا وغیرہ سمیت موسم گرما کی دیگر سبزیات کی کاشت فوری کرلیں۔ موسم گرما کی سبزیات کی کاشت وسط فروری تا مارچ کے اختتام تک کی جا سکتی ہے۔مارچ کے بعد کاشت کی گئی سبزیات کی کاشت درجہ حرارت بڑھنے سے قاصر رہتی ہے۔موسم گرما کی سبزیات کی نشوونما کیلئے درجہ حرارت 20 تا35 ڈگری سینٹی گریڈموزوں رہتا ہے۔ موسم گرما کی سبزیات کی کاشت کیلئے اچھے نکاس اور نامیاتی مادہ رکھنے والی میرا زمین موزوں ہے۔سبزیات کی کاشت سے چند روز پہلے گوبر کی گلی سٹری کھاد ڈالنے سے زمین مزید بہتر ہوتی ہے۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے