ٹڈاپ کے تحت حلال گوشت کی برآمدات کیلئے مصر کے وفد کا دورہ

کراچی ( کامرس رپورٹر) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ٹڈاپ)، مصر، قاہرہ میں پاکستانی کمرشل سیکشن ، وزارت تجارت، وزارت قومی غذائی تحفظ اور آل پاکستان میٹ ایکسپورٹرز اینڈ پروسیسر ایسو سی ایشن کے اشتراک سے پاکستانی گوشت کی برآمدات میں اضافہ کیلئے مصر کے 4 رکنی وفد نے پاکستان کا دورہ کیا۔ وفد نے کراچی اور لاہور میں موجود 10 سلاٹر ہاوسسز کا دورہ کیا اور وہاں موجود بین الاقوامی معیار کی سہولیات کا جائزہ لیا۔ وفد کی سربراہی مصر کے ISEG حلال کنسلٹنٹ ڈاکٹر احمد عبدالکریم باد ابراہیم کر رہے تھے جبکہ دیگر اراکین میں ڈاکٹر والاح صالح عبدالباقی عمر حمودا، عامر ذکریا السید علی ہاشم اور محمد وعیل شامل تھے۔  وفد نے اس سلسلے میں ٹڈاپ کے سیکریٹری احسن علی منگی، اینیمل کورنٹائن ڈیپارٹمنٹ (MNFSR) کے نمائندوں اور APMEPA کے ممبران سے ملاقاتیں کی۔  مصر کی جانب سے 8 پاکستانی سلاٹر ہاوسسز کو حلال گوشت برآمد کرنے کی اجازت دیدی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے