روزانہ چائے پینا معمر افراد کی دماغی صحت کیلئے فائدہ مند

امریکہ کی یونیورسٹی آف نیو کاسل کے محققین نے ایک نئی تحقیق میں کہا کہ چائے پینے سے 85 سال سے زیادہ عمر کے افراد کے دماغی افعال اور ان کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے ۔تحقیق میں یہ بتایا گیا ہے کہ دن میں پانچ کپ سے زیادہ چائے پینے والے افراد کی دماغی صحت پر اس کے مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں

واشنگٹن (اے پی پی) خاص طور پر عمر رسیدہ افراد کی کارکردگی مزید بہتر ہوتی ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایسے افراد جو دن میں کم سے کم پانچ بار چائے پیتے ہیں ان کے سائیکومیٹر مہارت میں نمایاں بہتری آئی ہے اور ان کے دماغ کے کئی حصے زیادہ مؤثر طریقے سے کام کرنے لگے ہیں۔تحقیق کے مطابق ایسے افراد نے رد عمل کی تیز رفتاری اور درستگی کا مظاہرہ کیا جو روزمرہ کی سرگرمیوں میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے ، ان کے گاڑی چلانے ، پینو راما اور سلائی کڑھائی کی کار کردگی بہتر ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے