اساتذہ کے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی عائد

(جنید ریاض)محکمہ سکول ایجوکیشن نے اساتذہ کے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی۔

 سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے سوشل میڈیا استعمال کرنےوالے اساتذہ کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ بطور سرکاری ملازم سب پر سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پہلے سے پابندی عائد ہے۔

ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو ملازمین پر نظر رکھنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ احکامات کی خلاف ورزی پر متعلقہ ملازمین کےخلاف محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے