اساتذہ کو 20 ہزار تک الاؤنس دینے کا فیصلہ

(لائیوسٹاک پاکستان) سکول سربراہوں کے الاونس میں اضافے کا فیصلہ کر لیا  گیا۔

تفصیلات کے مطابق پرائمری ہیڈ ٹیچرز کا الاؤنس 5 ہزار ،مڈل سکول ہیڈ کا الاؤنس 8 ہزار ، ہائی سکولزکا 15 ہزار اورہائر سکینڈری سکول کے ہیڈ ٹیچر کا ماہانہ الاونس 20 ہزار ہوگا۔ سکول ہیڈز، سی ای اوز اور ڈی پی آئیزکے الاؤنس میں اضافے کیلئے تجاویز مرتب کرلی گئیں۔ دس سال سے الاونسز میں اضافہ نہیں کیا گیاتھا۔

پرائمری ہیڈ ٹیچرزکاالاؤنس پانچ سو سے بڑھاکر5 ہزارکیا جائیگا۔مڈل سکول ہیڈ کا الاؤنس 8 سو سے بڑھاکر8 ہزار ، ہائی سکولزکے ہیڈزکا الاؤنس 12 سو بڑھا کر15 ہزار کئے جانے کا امکان ہے۔اسی طرح ہائرسکینڈری سکول کے ہیڈ ٹیچر کا الاؤنس 15 سو سے بڑھاکر20 ہزارکیا جائےگا۔ سی ای اوکاالاؤنس اڑھائی ہزار سے بڑھا کر 30 ہزارکیاجائیگا۔ ڈی پی آئی کاالاؤنس 6 ہزار سے بڑھاکر35 ہزار کیا جائیگا۔ الاونس کی منظوری کیلئے تجاویز محکمہ کی جانب سے وزیر اعلی کو جلد ارسال کی جائیگیں ۔