تعلیم تبادلوں کا معاملہ، 11ہزار480اساتذہ نے درخواستیں دائر کردیں

(ویب ڈیسک) سکول انفارمیشن سسٹم میں اب تک 11 ہزار 480 اساتذہ نے تبادلوں کیلئے درخواستیں جمع کرا دیں ۔

ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ خاتون اساتذہ نے 7 ہزار 6 سو 12 درخواستیں جمع کرائیں ، ویڈ لاک پالیسی کے تحت5 ہزار 5 سو 49، پروموشن کے بعد ایڈجسٹمنٹ کیلئے 3 ہزار اورمیڈیکل بنیادوں پر 7 اساتذہ نے درخواستیں جمع کروائی ہیں۔

محکمہ سکول ایجوکیشن ذرائع کے مطابق درخواستوں پر کاغذات کی  تصدیق کا عمل آج سے شروع ہو گا۔