چیچڑاور چیچڑوں سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے حل کیلئے جینومک سنٹر کا قیام

اجلاس کی صدارت وا ئس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹرنسیم احمد نے کی ، پرو وائس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر مسعو د ربا نی،پیرا سا ئٹاا لو جی ڈیپا رٹمنٹ کے چیئر مین پرو فیسر ڈاکٹر کامران اشر ف کے علا وہ بورڈ آف سٹڈی ممبران پیرا سا ئٹا لو جی اور پراجیکٹ میں کام کرنے والے پوسٹ گریجویٹ طلبہ کی کثیر تعداد نے شر کت کی

لاہور: یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور کے ڈیپارٹمنٹ آف پیرا سا ئٹاا لو جی نے پیرا سائٹا لو جی ڈیپا رٹمنٹ کے بورڈ آف سٹڈی کے اجلاس کا انعقاد سٹی کیمپس لا ہور میں کیا جس میں ہا ئیر ایجو کیشن کمیشن اسلام آ باد کے فنڈڈ پرا جیکٹ’ گریٹ چیلنج فنڈ’ کے تحت جینو مک سینٹر کو قائم کرنے بارے مختلف پہلو ﺅ ں کو زیر بحث لا یا گیا ۔اجلاس کی صدارت وائس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹرنسیم احمد نے کی جبکہ دیگر اہم شخصیات میں پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مسعو د ربا نی،پیرا سا ئٹاا لو جی ڈیپا رٹمنٹ کے چیئر مین پرو فیسر ڈاکٹر کامران اشر ف کے علا وہ بورڈ آف سٹڈی ممبران پیرا سا ئٹا لو جی اور پراجیکٹ میں کام کرنے والے پوسٹ گریجویٹ طلبہ کی کثیر تعداد نے شر کت کی۔پرا جیکٹ پرنسپل انویسٹی گیٹر پروفیسر ڈاکٹر عمران رشید نے کہا کہ جینو مک سینٹر میڈیکل اور ویٹر نری سیکٹر میں چیچڑاور چیچڑو ں سے پیدا ہو نے وا لی بیما ریو ں کو حل کر نے میں مدد گار ثا بت ہو گا نیز مویشیوں کی زند گی بچا نے اوران سے حا صل ہونے والی خوراک (دودھ ،گوشت) کو محفوظ بنا نے کیلئے بھی مدد گار ہو گا ۔اُ نہو ں نے مزید بتا یا کہ یہ پرا جیکٹ تین سال کی مد ت میں مکمل ہو گا جس کے اوپر 15 کروڑ 23 لاکھ روپوں کی لاگت آئے گی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے وا ئس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے پرا جیکٹ کے ٹیم ممبران بالخصوص پروفیسر ڈاکٹر کامران اشرف اور پروفیسر ڈاکٹر عمران رشید کی کا وشو ں کو سرا ہا نیز پرا جیکٹ کو کامیاب بنا نے کے لیئے تمام تر ضروریات کو پورا کرنے کی یقین دہا نی بھی کروا ئی۔قبل ازیں پرو فیسر ڈاکٹر کامران اشرف نے ڈیپارٹمنٹ آف پیرا سا ئٹا لو جی کے وژ ن کے بارے میں شر کا کو بتا یا نیز پراجیکٹ کے ٹیم ممبران بھی متعارف کروائے۔ قبل ازیں یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور نے پا کستان ڈیری ایسو سی ایشن کے با ہمی اشتراک سے ملک میں ڈیری سیکٹر کو فعال بنا نے کے حوا لے سے ڈیری فارم مینجمنٹ ٹریننگ پروگرام کے دوسرے ما ڈیولز کا انعقاد ویٹر نری اکیڈمی میں کیا ۔جس کی اختتا می تقریب کی صدارت کرتے ہو ئے وائس چانسلرپرو فیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے شر کا و ریسورس پر سنز کے در میا ن سرٹیفکیٹ تقسیم کئے جبکہ دیگر اہم شخصیات میں ڈاکٹر محمد زبیر خان،ڈائر یکٹر ویٹر نری اکیڈمی ڈاکٹر محمد اکرام کے علا وہ پبلک و پرا ئیو یٹ ڈیری انڈسٹری سے نما ئند گان،ڈیری پروفیشنلز اور پاکستان ڈیری ایسو سی ایشن سے آفیشلز کی کثیر تعداد نے شر کت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے