یو ای ٹی کا کیلے کے تنوں سے کپڑا بنانے کا اعلان

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور نے کیلے کے تنوں سے کپڑا بنانے کا اعلان کردیا ہے

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے ) وائس چانسلر ڈاکٹر منصور سرور نے ٹیکسٹائل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کو استعمال شدہ کپڑوں اور کیلے کے تنوں سے دھاگہ بنانے کے عمل پرتحقیق کا ہدف دیا ہے ، اس حوالے سے خصوصی ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کپڑے کی مانگ میں اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر منصور سرور نے یو ای ٹی لاہور ، فیصل آباد کیمپس کے ٹیکسٹائل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے چیئرمین ٹیکسٹائل ڈاکٹر محسن ، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عامر اور بی ایس سی ٹیکسٹائل فائنل ایئر کے طلبہ عمار ، فرحان ، انشا، عبید اللہ ، علی اور احمد معین پر مشتمل خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی ہے ۔ یو ای ٹی کے محققین کیلے کے ریشے کو کاٹن اور سوت کیساتھ ملا کر ایک نئی قسم کا دھاگہ تیار کریں گے ، یہ ٹیکنالوجی خالصتاً پاکستان کی ہوگی اور اس پر میڈ ان پاکستان کا لوگو لگایا جائے گا ۔ مزید برآں یو ای ٹی کے محققین استعمال شدہ کپڑے کو ری سائیکل کرنے کے منصوبے پر بھی کام کریں گے ۔

One thought on “یو ای ٹی کا کیلے کے تنوں سے کپڑا بنانے کا اعلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔