بے روزگار نوجوانوں کیلئے بڑی خوشخبری

(لائیوسٹاک پاکستان) بے روزگار نوجوانوں کیلئے خوشخبری،16 ہزار اساتذہ کی سمری کے بعد سکولوں کیلئے 11 ہزار سے زائد نان ٹیچنگ سٹاف بھرتی کرنے کی سمری بھی منظور کرلی گئی، صوبائی وزیرتعلیم مراد راس کا کہنا ہے کہ بھرتیوں کا آغاز جلد کیا جائے گا ۔

ذرائع کے مطابق  16 ہزار اساتذہ کی بھرتیوں کی سمری کی منظوری کے بعد ایک اور اعلان کردیاگیا،سکولوں کیلئے 11 ہزار سے زائد نان ٹیچنگ سٹاف بھرتی کیا جائے گا،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے نان ٹیچنگ سٹاف اور کلاس فور کی سمری منظور کرلی،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سمری دستخط کے بعد وزیراعلیٰ کو بھجوا دی، منظوری کے بعد بھرتیوں کا آغاز کردیا جائے گا۔

سکول ایجوکیشن کےمطابق امیدواروں کا ٹائپنگ ٹیسٹ اور انٹرویو لیا جائے گا،ٹیسٹ اور انٹرویو کیلئے شیڈول وزیراعلیٰ کیجانب سے سمری کی منظوری کے بعد کیا جائے گا، مذکورہ بھرتیاں گریڈ 1 سے 4 تک کی جائیں گی،بھرتی کیلئے تعلیمی قابلیت مڈل اور میٹرک رکھی جائے گی۔

5 thoughts on “بے روزگار نوجوانوں کیلئے بڑی خوشخبری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔