یوریا کھاد درآمد کرنے کا فیصلہ،ٹینڈر جاری

کراچی (پی پی آئی)وفاقی حکومت نے مزید یوریا کی درآمد کا عمل شروع کر دیا ہے ، جس کے لیے ٹریڈنگ کارپوریشن نے 75ہزار ٹن یوریا کی درآمد کیلئے ٹینڈر بھی جاری کر دیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق وفاقی حکومت نے بین الاقوامی سپلائرز سے یکم دسمبر تک بولیاں طلب کی گئی ہیں.

ٹریڈنگ کارپوریشن کی جانب سے بولیاں یکم دسمبر کو ہی کھولی جائیں گی، جبکہ  ٹی سی پی کا 25ہزار میٹرک ٹن سے کم مقدر کی بولی منظور نہ کرنے کا فیصلہ  بھی سامنے آیا ہے ، واضح رہے کہ اس وقت 3لاکھ میٹرک ٹن یوریا کی درآمد کا عمل جاری ہے۔