اقوام متحدہ کے ادارہ خوراک و زراعت کا محکمہ لائیوسٹاک پنجاب کا دورہ
(لائیوسٹاک پاکستان) اقوام متحدہ کے ادارہ خوراک و زراعت کے ماہرین نے محکمہ لائیو سٹاک پنجاب کا دورہ اور سیکرٹری لائیوسٹاک کے ساتھ ایک اجلاس کیا، جس میں بیماریوں کی تشخیص اور کنٹرول کے حوالے سے دو طرفہ باہمی امور زیر بحث آئے۔
ادارہ خوراک و زراعت کے ماہرین نے ڈیزیز سرویلینس اور لیبارٹری مینجمنٹ سسٹم کے بارے میں سفارشات پیش کیں۔
سیکرٹری لائیو سٹاک محمد مسعود انور کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ادارہ خوراک و ذراعت کی اینیمل ڈیزیز سرویلنس و ٹریسبلٹی بارے اقدام کا خیرمقدم کرتے ہیں ، سفارش کردہ سسٹم سے بیماریوں کی بروقت تشخیص اور کنٹرول میں مدد ملے گی ۔ سیکرٹری لائیوسٹاک نے کہا کہ ڈیزیز ریپورٹنگ و سرویلنس سے جامع ڈیٹا مرتب کیا جا رہا ہے ، بروقت علاج معالجہ سے پیداوار میں بہتری مقصود ہے۔
ادارہ خوراک و زراعت کے ماہرین نے صوبائی تشخیصی لیبارٹری کے مختلف سیکشنز کا دورہ کیا۔
ماہرین نے ڈائریکٹر جنرل (توسیع) سے بھی میٹنگ کی۔ اس موقع پر محکمہ لائیوسٹاک کی تمام سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ ادارہ خوراک و ذراعت کے ماہرین نے ویٹرنری ریسرچ انسٹیٹیوٹ کا بھی دورہ کیا، ڈائریکٹر جنرل ریسرچ نے ڈیزیز رپورٹنگ اور سرویلینس کے بارے میں بریفنگ دی۔
ماہرین کو ADRS-infoایپ ڈیش بورڈ کا لائیو مظاہرہ بھی دکھایا گیا