پنجاب: سرکاری دفاتر میں بجلی کے استعمال کی نئی گائیڈ لائن جاری

لاہور(قاضی ندیم اقبال) صوبائی اداروں میں بجلی کے بے دریغ استعمال کے معاملہ پر حکومت پنجاب نے سرکاری دفاتر کے لئے نئی گائیڈ لائنز جاری کر دیں، غیر ضروری اخراجات میں کمی کی غرض سے جاری گائیڈ لائنز پر عمل درآمد کی ذمہ داری سرکاری اداروں کے سربراہان پر عائد کی گئی ہے ، ذرائع کے مطابق کورونا وبا کے تناظر میں حکومت پنجاب نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں بعض سرکاری دفاتر مخصوص اور انتہائی ضروری محدود سٹاف کے ساتھ کھلے رکھے ، تاہم اس کے باوجود اداروں میں بجلی کے استعمال کی شرح میں کمی واقع نہیں ہوئی اور بجلی کے بلوں کی شرح میں بھی نمایاں کمی دکھائی نہیں دی، جس پر حکومت پنجاب نے فوری نوٹس لے لیا ، ذرائع کے مطابق سیکشن آفیسر (آئی اینڈ سی ون) امپلی مینٹیشن اینڈ کوآر ڈی نیشن ونگ، سروسز اینڈ جنرل ایڈ منسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو ، چیئر مین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب،ایڈیشنل چیف سیکرٹری انرجی ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ،کے ساتھ ساتھ تمام صوبائی انتظامی سیکرٹریز کو ایک مراسلہ جاری کردیا، مراسلے میں سرکاری اداروں کے ذمہ داران کو باور کر ایا گیا ہے کہ کورونا وبا کے تناظر میں حکومت پنجاب سرکاری دفاتر کے اخراجات میں کمی لانے کی متمنی ہے ، اس لئے یوٹیلیٹی بلز کی شرح پر بھی قابو پانے کی پالیسی اپنائی گئی ، سرکاری دفاتر میں افسران اور ملازمین سمجھداری کے ساتھ بجلی کااستعمال یقینی بنائیں۔ محدود عملہ کے ساتھ کام کرنے والے سرکاری دفاتر میں بجلی کے استعمال کی شرح میں بھی نمایاں کمی دکھائی دینی چاہئے ، مراسلے کی کاپی چیف سیکرٹری پنجاب کے ایڈیشنل سیکرٹری (جنرل)، سٹاف آفیسر کے علاوہ سیکرٹری آئی اینڈ سی کے پی ایس کو بھی ارسال کی گئی ہے ۔

22 thoughts on “پنجاب: سرکاری دفاتر میں بجلی کے استعمال کی نئی گائیڈ لائن جاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔