ویٹرنری یونیورسٹی میں”شرعی ہدایات کی رو شنی میں جانوروں کی فلا ح“کےموضوع پرویبینارکا انعقاد

یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور نے ادارہ انسداد بے رحمی حیوا نات اور ایور فریش فارم کے با ہمی اشتراک سے ”شر عی ہدا یات کی رو شنی میں جا نورو ں کی فلا ح “کے مو ضو ع پر ویبینار کا انعقادکیا۔ جس میں شر عی مشیر ایور فریش فارم مفتی اسد محمود نے ویبینار کے شر کا کو ایک معلو ماتی لیکچر دیا ۔جس میں انہوں نے شر عی ہدا یات کی اہمیت، زند گی کا حقیقی مقصد و ذمہ داری، اللہ کی رضا ،دینی احکا مات کے مطا بق نو کری اور کا روباری لین دین،جا نورو ں کا بہتر علاج اور اس کے انعام،غیر منصفا نہ سلو ک اور اس کے احتساب،اچھی خوراک کے فوا ئدنیز جانوروں کی فلا ح سے متعلقہ ذ بحہ کر نے کے طریقہ کار، خوراک کھلا نے، صحت، دودھ دوہنے، خریدو فروخت کرنے،سینگھ کاٹنے، مارنے اوربچے کو ما ں سے دور کرنے سے متعلقہ شرعی و غیر شر عی مختلف پہلو ﺅ ں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ویبینار میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد،اعزا زی سیکر ٹری ادارہ انسداد بے رحمی حیوا نات /پرووا ئس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرمسعود ربا نی سمیت ایگزیکٹیو ڈا ئر یکٹر ایور فریش فارم راشد حلیم کے علا وہ فیکلٹی ممبران و طلبہ نے ظاہری طور پر اور سٹیک ہولڈرز نے ویڈیو لنک کے زریعے شر کت کی۔قبل ازیں پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے مفتی اسد محمود کو جا نورو ں کے علاج معا لجے کے حوا لے سے ویٹر نری یونیورسٹی کی تا ر یخی اہمیت اورآ وارہ کتو ں کی افزا ئش نسل کو روکنے کے لیئے ادارہ انسداد بے رحمی حیوا نات کے حا لیہ اقدامات کے بارے میں بتا یا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے