ویٹرنری یونیورسٹی کا پولٹا کے ساتھ دوطرفہ تعا ون کے حوا لے سے معاہدہ

لاہور(لائیوسٹاک پاکستان) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو ر کے ڈیپا رٹمنٹ آف پولٹری پر و ڈکشن اورپولٹاکے درمیا ن گذ شتہ روز پولٹری صنعت میں دور حا ضر کی ٹیکنا لو جی پر مبنی ایڈوانسمینٹ اور ڈیجیٹل آئزیشن میں دو طر فہ تعا ون قائم کرنے کے حوا لے سے مفاہمتی یاداشت کا معا ہد ہ راوی کیمپس پتو کی میں طے پا یا ۔ یاداشت پر دستخط ویٹر نری یونیورسٹی سے وا ئس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد، چیئر مین ڈیپا رٹمنٹ آف پولٹری پر و ڈکشن پروفیسر ڈاکٹر اطہر محمود نے جبکہ پولٹا سے چیف ایگزیکٹیو آفیسر علی مر تضی سولنگی اور جنر ل مینیجر گلو بل سیلز اینڈ مارکیٹنگ مس خوشبخت اشرف نے کیئے ۔ ڈین فیکلٹی آف اینیمل پروڈکشن اینڈ ٹیکنا لو جی پرو فیسر ڈاکٹر انجم خلیق، ڈین فیکلٹی آف فشریز اینڈ وا ئلڈ لاءف پروفیسر ڈاکٹر نور خان کے علاوہ یونیورسٹی فیکلٹی ممبران اور پولٹا سے آفیشلز کی کثیر تعداد نے شر کت کی ۔

اُس مو قع پر خطاب کرتے ہو ئے پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے عوام الناس کے ذہنوں میں پولٹری گوشت اور انڈوں کی اہمیت کو اُ جا گر کرنے نیز پولٹری فیڈ سے متعلقہ پا ئی جانے والی منفی سوچ کو بدلنے اور فر سودہ ابہام کو ختم کر نے کے لیئے آ گا ہی پھیلا نے پر زور دیا ۔ اُ نہو ں نے کہا کہ مر غی کا گوشت اور ا نڈالحمیات حا صل کرنے کا آ سان زریعہ ہے جو کہ انسا نی جسم کی نشو نما اور مدا فعتی نظام کو توا نا بنا نے کے لیئے انتہا ئی موثر ہے ۔ اُ نہو ں نے کہا کہ پولٹری کی صنعت دور حا ضر کی جدت اور ٹیکنا لو جیز کو اپنا کر پاکستان میں روز بروز تر قی کی منا زل طے کر رہی ہے اور یونیو ر سٹی کا ڈیپا رٹمنٹ آف پولٹری پر و ڈکشن پولٹری صنعت کو فعال بناے نے کے لیئے اپنا مثا لی کردار ادا کر رہا ہے ۔ پروفیسر ڈاکٹر اطہر محمود نے اپنے خطاب میں ڈیپا رٹمنٹ آف پولٹری پر و ڈکشن کے پا نچ سا لہ منصو بے اور حال ہی میں پولٹری فارمنگ سے متعلقہ کسا نو ں کی رہنما ئی کے لیئے شرو ع کی گئی پولٹری ایڈوا ئزری سروس کے فوا ئد کے بارے میں شر کا تفصیلی بتا یا جبکہ مس خوشبخت اشرف نے پولٹاکے اغرا ض و مقا صد بیان کیئے ۔

مفاہمتی یاداشت کے تحت مستقبل میں دونوں پا رٹیاں تعلیمی ادا رو ں اور پولٹری صنعت کے درمیان پولٹری اور انڈو ں میں ہا ئی لیول کی تحقیق اور تیکنیکی ایڈوانسمینٹ کے زریعے خلا کو پر کرنے میں اہم کردار ادا کریں گی ۔ دونو ں ادارے دور حا ضر کی جدید ٹیکنا لو جی کو اپنا کر انڈسٹری کے لو گو ں کوروا یءتی پولٹری کی بجا ئے انڈسٹری کو ڈیجیٹل اورسا ئنٹیفک پیش گو ئی وا لی پولٹری فارمنگ میں ڈھالنے میں ایک دوسرے کی مددکریں گی ۔ مفاہمتی یاداشت کا مقصد پولٹری گوشت سے بنی مصنو عات کو محفوظ بنانا ، صحت افزا،صارف کو کم قیمت پر با آ سا نی میسر اور دنیا بھر میں پا ئیدار اقتصادی تر قی پر لا نا ہے ۔ پولٹا یونیورسٹی کے انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجو یٹ طلبہ کو معاوضے والی انٹرن شپ اور نوکری دلوانے کے موا قع فراہم کرے گی جبکہ یونیورسٹی تر بیتی ٹریننگ ، ورکشاپس ،سیمینارز اور کانفرنس کروانے میں پولٹا کے ساتھ تعاون کرے گی اس کے علا وہ اپنے کلاس رومز ، تحقیق کے حوالے سے لیبا رٹر ی سہو لیات سے مستفید ہونے کے بھی موا قع فراہم کرے گی ۔ بعد ازیں پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے را وی کیمپس پتو کی کے مختلف شعبہ جات جن میں ،کلینیکل سینٹرم،سٹو ڈنٹس ہاسٹلز اور ٹریننگ سینٹر فار با ئیو لو جکس کا دورہ کیا ۔ اُ نہو ں نے ٹریننگ سینٹر فار با ئیو لو جکس کے جاری کا موں ، وہا ں مو جود سہو لیات اورسازو سامان کا جائزہ لیا نیز پرا جیکٹ ڈائریکٹر بلڈنگ اینڈ ورکس شاہ نواز بخا ری کو کام جلد مکمل کر نے کی تاکید بھی کی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے