ویکسی نیشن نہ کرانیوالے طلبا کے سکول داخلہ پر پابندی کا فیصلہ

تمام سکولوں کو اپنے 12 سال اور اس سے زیادہ عمر کے بچوں کی لسٹ پرنٹ کر کے اپنے سکول میں لازمی رکھنے کی ہدایت،ویکسین نہ لگانے پر 30نومبر سے داخلہ بند ہوگا

ملتان(خصوصی رپورٹر) ویکسین نہ کرانے والے طلبا کو سکول میں داخل ہونے پابندی لگانے کافیصلہ اطلا ق30نومبر سے ہوگا اس سلسلے میں جاری مراسلہ میں کہاگیا ہے کہ تمام سکولوں کو سس میں سے اپنے 12 سال اور اس سے زیادہ عمر کے بچوں کی لسٹ پرنٹ کر کے اپنے سکول میں لازمی رکھیں جس میں ویکسین لگانے والے ،نالگانے والے اورنالگانے کی وجوہات درج ہوں جبکہ والدین کی طرف سے اجات نامہ بھی موجود ہوناچاہیے ،بچوں کو ویکسین لگانے سے قبل ٹمپریچر چیک کیا جائے ،ہوسکے تو ان کا بلڈ پریشربھی چیک کرلیا جائے والدین کوآگاہ کیاجائے کہ اگران کابچہ ویکسین نہیں لگائے گا اس کاداخلہ 30 نومبر سے بندکردیاجائے گا ویکسین مکمل ہونے والے ریکارڈ اے ای او کوجمع کرائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے