وزیر اعلیٰ کی ہدایات پر پنجاب کے قبائلی علاقوں کے لئے ویٹرنری شعبہ میں ڈپلومہ کورسز کا اجراء

سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب کیپٹن (ر) ثاقب ظفر کی زیرصدارت اہم اجلاس

(لائیوسٹاک پاکستان) وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر پنجاب کے قبائلی علاقوں کی ترقی کے لئے ویٹرنری ڈپلوما کورسز شروع کیے جارہے ہیں ، جس سے روزگار کے یکساں مواقع میسر آئیں گے۔

ڈی جی خان اور لیہ سمیت پنجاب کے قبائلی علاقوں میں ویٹرنری ڈپلوما کورسز شروع کرنے کے لئے محکمہ لائیوسٹاک میں مشاورتی اجلاس ہوا۔ شیخوپورہ کے لائیو اسٹاک سروسز اینڈ ٹریننگ سنٹر پرنسپل ڈاکٹر راحت نے مجوزہ ماڈل کے بارے میں بریفنگ دی

سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب کیپٹن (ر) ثاقب ظفر نے کہا کہ جلد داخلے کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ مقامی لوگوں کو یکساں تعلیمی مواقع میسر ہوں۔ تعلیم کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لئے T TEVTA اور NAVTEC کے ساتھ بھی مشاورت کا عمل جلد مکمل کیا جانا چاہئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے