چنیوٹ: ویٹرنری ہسپتال میں شادی کی تقریب، ویٹرنری اسسٹنٹ معطل

چنیوٹ (لائیوسٹاک پاکستان) سول ویٹرنری ہسپتال لاہور روڈ ہرسہ شیخ ضلع چنیوٹ میں بغیر اجازت شادی کے ولیمے کی تقریب منعقد کی گئی اور رقص اور موسیقی کی محفل بھی سجائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونےکے بعد ڈپٹی کمشنر چنیوٹ نے نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

جبکہ ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک چنیوٹ نے فوری کاروائی کرتے ہوئے 3 ویٹرنری اسسٹنٹ توقیر شوکت، ریاض احمد اور ابرار احمد کو معطل کردیا اور ان کے خلاف مزید فوری کاروائی شروع کر دی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے