شفاخانہ حیوانات گاڑیوں کے گیراج میں تبدیل

مویشیوں کے چیک اپ کیلئے آنیوالے شہریوں کو شدید دشواری کاسامنا ,گرائونڈ ویران پڑی تھی ، کرایہ کی رقم کا مکمل حساب رکھتے ہیں :انچارج

منڈیکی گورائیہ (نامہ نگار) شفاخانہ حیوانات ڈسکہ گاڑیوں کے گیراج میں تبدیل ہو کر رہ گیا ، مویشیوں کے چیک اپ کیلئے آنیوالوں کو شدید دشواری کا سامنا ہے ۔ تحصیل بھر کے واحد ہسپتال کو ڈپٹی ڈائریکٹر و عملہ نے مویشیوں کو چیک کرنے کے بجائے گاڑیوں کے گیراج میں تبدیل کردیا ہے، ہسپتال میں کھڑی گاڑیوں کی وجہ سے مویشیوں کو چیک کرانے کیلئے آنیوالوں کو شدیددشواری کاسامنا کرنا پڑتا ہے ۔ مویشیوں کو چیک کرانے کیلئے آئے شہریوں نے بتایاکہ جب بھی آتے ہیں ، آگے گاڑیاں ہی کھڑی نظر آتی ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر’ انچارج اور عملہ ہسپتال کے گراؤنڈ کو گیراج بناکر گاڑی مالکان سے ماہانہ کرایہ لے رہے ہیں ۔ رابطہ کرنے پر انچارج محکمہ لائیو سٹاک نے بتایاکہ ہسپتال کی گراؤنڈ کافی بڑی ہے جو ویران پڑی ہوئی تھی اس لئے گیراج کے طور پر استعمال کر رہے ہیں، گاڑی مالکان سے جو کرایہ وصول ہوتا ہے اس کا پورا حساب کتاب رکھا ہوا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے