ویٹرنری یونیورسٹی میں ڈاکٹرعبدالقدیرخان کے ایصا ل ثواب کے لیئے تعزیتی اجلاس

یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور میں گذشتہ روز نیو کلیئر سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان (محسن پاکستان) کے ایصا ل ثوا ب کے لیئے تعز یتی اجلا س کا انعقاد ہوا ۔ جس کی صدار ت وا ئس چا نسلر پرو فیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے کی جبکہ یو نیو ر سٹی کے مختلف شعبہ جات سے ڈینز، ڈائریکٹرز، چیئر پرسنز اساتذہ، انتظا میہ کے افسران اور ملازمین کی بڑی تعداد نے شر کت کی۔اُ نہو ں نے مر حو م کے ایصا ل ثواب و مغفر ت اور در جات کی بلند ی کے لیئے فا تحہ خوا نی کی ۔ اُ س مو قع پر خطا ب کرتے ہو ئے ڈاکٹرنسیم احمد نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی پاکستان کے د فا عی نظام کو مضبوط بنا نے کے حوا لے سے اداکی گئی گرا ں بیش قدر خد ما ت کا تفصیلی تذکر ہ کیا۔اُ نہو ں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات ملک و ملت کے لیئے ایک بہت بڑا قو می نقصان ہے جس کا خلا ءکبھی پر نہیں ہو سکتا۔ اُ نہو ں نے مزید کہا کہ ملک و قوم کے لیئے ان کی ادا کی گئی بیش قدر خد مات کو کبھی فرا مو ش نہیں کیا جا سکتا اور خدا ہمیں بھی ایسے عظیم انسان کے نقش قدم پر چلنے کی تو فیق دے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے