موسم بدلنے لگا، صبح خوشگوار، درجہ حرارت27ڈگری

پنجاب میں موسم خشک، اسلام آباد،کشمیر،کے پی ،بلوچستان میں آج بارش

لاہور (نیوز رپورٹر ،لیڈی رپورٹر)شہر کا موسم بدلنے لگا،صبح کے وقت موسم خوشگوار،سورج نکلنے پر سردی کا زور ٹوٹ گیا، گزشتہ روز لاہور کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 ڈگری جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ صوبائی دارالحکومت میں دن بھر سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی بھی جاری رہی ۔ پنجاب کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا۔ سیالکوٹ، نارووال ،لاہور، گوجرانوالہ اور گجرات میں صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے ، علاوہ ازیں آج جڑواں شہروں راولپنڈی اوراسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود، تاہم رات میں ہلکی بارش کا امکان ہے ۔ دیر، چترال، کوہستان مالاکنڈ، مردان، بونیر، پشاور، کرم، سوات، ہری پور، ایبٹ آباد اور مانسہرہ ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے ۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران موسم سرد اور خشک رہا تاہم بالائی خیبر پختو نخوا،کشمیر اورگلگت بلتستان میں بارش ہو ئی ۔گزشتہ روزکم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 6،پاراچنار اورکالام میں منفی2۔ مالم جبہ ، استورایک،قلات ، دیر ، گلگت، راولاکوٹ4، کوئٹہ ،چترال5، مری6، ایبٹ آباد7، مظفرآباد، گڑھی دوپٹہ9، اسلام آباد10، پشاور، بنوں6،ساہیوال،ڈیرہ غازیخان، سبی ،نوکنڈی،جموں13، ملتان، سرگودھا، بہاولپور،مٹھی، نوابشاہ14، سرگودھا ، سکھر15، کراچی21 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے