اسوج شدید گرمی والا مہینہ، درجہ حرارت کم ، حدت زیادہ

سلسلہ مزید جاری رہنے کاامکان ، مہینے کا ذکر کثرت سے لوک گیتوں میں بھی

لاہور(سہیل احمد قیصر)ماہ اسوج میں گرمی کی شدت سے جاندار ہانپنے لگے ۔ درجہ حرارت کم لیکن محسوس کرنے میں 6درجے کا فرق ہے ۔ یہ سلسلہ آنے والے کئی روز تک جاری رہے گا، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا۔ یوں تو ساون اور بھادوں بھی بارشوں کے ساتھ ساتھ حبس کے مہینے سمجھے جاتے ہیں لیکن اسوج خالصتاً شدید گرمی والا مہینہ گردانا جاتا ہے ۔ اسوج کا آغاز ہوچکا ہے تو اِس کے ساتھ ہی گرمی کی حدت میں بہت زیادہ اضافہ محسوس کیا جارہا ہے ۔ عمومی طور پر اِس مہینے کے آغاز میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 38ڈگری سینٹی گریڈ تک اوپر نیچے ہوتا رہتا ہے لیکن اِس کی حدت بہت زیادہ محسوس کی جاتی ہے ۔ ماہرین موسمیات کے مطابق ساون ، بھادوں کے دوران ہونے والی بارشوں کے باعث زمین گیلی ہوتی ہے ، ایسے میں جب سورج کی تیز کرنیں زمین پر پڑتی ہیں تو پانی بخارات بن کر فضا میں پھیل جاتا ہے جس کے باعث دھوپ کی شدت بہت زیادہ محسوس ہوتی ہے ۔یہی وہ مہینہ ہے جس دوران کھیتوں میں ہرطرف باجرے کی فصل لہراتی ہوئی دکھائی دیتی ہے جس کا ذکر لوک گیتوں میں بھی کثرت سے ملتا ہے ۔

722 thoughts on “اسوج شدید گرمی والا مہینہ، درجہ حرارت کم ، حدت زیادہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔