محکمہ موسمیات نے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی کردی

 اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔

آج رات سے منگل تک آزاد کشمیر ،گلگت بلتستان ، اسلام آباد ،راولپنڈی ،مری ، چکوال میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے اٹک ، جہلم ،سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گوجرانوالہ میں بھی گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کی۔ اتوار اور پیر کو دیر ،کوہستان، ایبٹ آباد ، مانسہرہ ، ہری پور میں بارش کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ اس سال ملک میں  مون سون بارشوں کا 30سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں میں ہزار سے زائد افراد جاں بحق اور ہزاروں زخمی ہوئے جبکہ بڑے پیمانے پر مالی نقصان بھی ہوا۔ ماہرین کے مطابق پاکستان موسمی تبدیلیوں کا شکار ہے۔

شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں نے ملک میں ہرطرف تباہی مچادی ہے، ابھی تک سیلاب متاثرین بے سروسامان کھلے آسمان تلے امداد کے منتظر ہیں، اور دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر بارشوں کی پیش گوئی کردی، محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب سے کم شدت کی ہوا مشرقی اور وسطی علاقوں میں داخل ہورہی ہے، جس کے باعث شاملی علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے