آج سے اتوار تک تیزہوائوں کیساتھ بارش کا امکان

آج سے اتوار تک آندھی کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے

اسلام آباد (این این آئی) محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ وسطی علاقوں میں داخل ہوگا جس کے باعث جمعہ کی شام سے اتوار تک لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی ،بالائی و وسطی پنجاب میں آندھی کے ساتھ بارش متوقع ہے ، آندھی اور تیز بارش کے باعث فصلوں کی کٹائی والے علاقے متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔رپورٹ کے مطابق مانسہرہ، ایبٹ آباد، صوابی، پشاور، وزیرستان میں بھی بارش وژالہ باری کا امکان ہے ۔ گلگت بلتستان، کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے