رواں ماہ سے بارشیں شروع ، موسم سرما طویل ہونیکی پیشگوئی

لاہور(نمائندہ خصوصی) محکمہ موسمیات کی جانب سے فروری تامئی کے لیے زرعی موسمیاتی پیش گوئی جاری کر دی ۔محکمہ موسمیات کی جانب سے ایگرو کلاء میٹ آؤٹ لک جاری کرنے کا مقصد کسانوں اور زراعت سے وابستہ افرادکو سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ موسم کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے فصلوں کی کٹائی،بوائی اور دیگر عوامل کے حوالے سے پیشگی منصوبہ بندی کر سکیں،صوبہپنجاب میں پوٹھوہار ریجن میں 3سے 4ہلکے سے درمیانے درجے کی بارش کے سپیل فروری کے وسط سے مارچ کے وسط تک متوقع ہیں جبکہ مئی کے پہلے پندرہ دنوں میں لگاتار ہلکی بارش کے سپیل متوقع ہیں ، جس سے موسم سرما طویل ہو سکتا ہے ،کم سے کم درجہ حرارت 05ڈگری سینٹی گریڈ سے لیکر مئی کے آخر تک28ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جائے گا،اسی طرح زیاد ہ سے زیادہ درجہ حرارت مئی کے آخر تک 44ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے ،فروری اور مئی میں ہونے والی بارش فصلوں کے لیے سود مند ثابت ہوں گی، مارچ میں ہونے والی بارش جبکہ گندم کی فصل اناج کی تشکیل اور پکنے کی سٹیج پر ہوگی کیلئے ممکنہ بارش آخری مرحلے میں منفی اثر ڈال سکتی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے