گرمی کے موسم کی جلد آمد گندم کی فصل کیلئے خطرناک :ماہرین

زرعی ماہرین نے گندم کی فصل پر پانی کا مناسب چھڑکاؤ لازمی قرار دے دیا

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)سردی میں روز بروز کمی اور گرمی کے موسم کی جلدآمد گندم کی فصل کیلئے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے ۔ زرعی ماہرین نے گندم کے کاشتکاروں کیلئے فروری میں ہی موسم گرم ہونے کو فصل کی پیداوار میں کمی کا ممکنہ خدشہ ظاہر کردیا۔ گرمی کی لہر سے گندم کا دانہ چھوٹا بنے گا ایسے میں زرعی ماہرین نے گندم کی فصل پر پانی کا مناسب چھڑکاؤ لازمی قرار دے دیا۔ کیونکہ اس سے گندم کا دانہ چھوٹا بنے گا اور اس کے ضائع ہونے کے خدشات بھی بڑھ جائیں گے ۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے ڈائریکٹر سوئل اینڈ انوائرمنٹل سائنسز ڈاکٹر محمدیاسین کہتے ہیں کہ گرمی کی موجودہ لہر سے گندم کا دانہ چھوٹا بنے گا کیونکہ ابھی فصل ابتدائی مراحل میں ہے اور اگر فصل کو زیادہ گرم ٹمپریچر ملتا رہا تو اس میں دانے کے سائز کو متاثر کرے گا ج کے نتیجہ میں فصل کی پیداوار کم ہوگی۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد یسین کا کہنا ہے کہ ایسے میں احتیاط کے طور پر کاشتکاروں کو فصل کو پانی لگا کر رکھنا چاہیے ۔ پوٹاشیم کا سپرے بھی کرنا چاہیے جس سے فصل کو بہتر رکھنے میں مدد ملے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے