سرکاری گندم کی مانیٹرنگ کیلئے جدید نظام تیار

ٹریکنگ سسٹم سے ملاوٹ ،چوری اور کرپشن روکی جائے گی

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )محکمہ خوراک نے ملاوٹ ، کرپشن اور گندم چوری کا حل نکال لیا ،40لاکھ میٹرک ٹن گندم کی مانیٹرنگ کیلئے ٹریس اینڈ ٹریکنگ سسٹم تیار کر لیا ۔ محکمہ خوراک نے بوسیدہ انوینٹری سسٹم ختم کر دیا ،گندم کے 382 مراکز کو کمپیوٹر،لیپ ٹاپ ملیں گے ۔رواں مالی سال کے گندم ریلیز سیزن کی تفصیل کا ذمہ دار ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ہو گا،ٹریس اینڈ ٹریکنگ سسٹم کی خریداری، سٹوریج ،فروخت تک رسائی ہوگی ،10کروڑ کی لاگت سے 410 کمپیوٹر ،475پرنٹرز کی خریداری کی جائیگی ،70نئے لیپ ٹاپ، 400 کمپیوٹر انٹرنیٹ ڈیوائس کی خریداری کی بھی جائے گی،فلور لیجر مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کو اگلے ماہ ختم کر دیا جائیگا ،نیا نظام نومبر میں فعال کر دیا جائے گا ،فلور ملز کی یومیہ گندم ، پسائی کی تفصیلات ،چالان اور رسیدیں سافٹ وئیر میں درج کرائی جائینگی۔ سیکرٹری فوڈ علی سرفراز کا کہنا ہے ڈائریکٹر فوڈ عمر جہانگیر کی کاوشوں کی وجہ سے سافٹ وئیر تیار کیا گیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے