گندم خریداری شفاف بنانے کا فیصلہ، چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل

تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ز مقامات پر کسانوں کو گندم کی خریداری میں پیش آنیوالی مشکلات کے ازالہ کیلئے فوری طورپر مانیٹرنگ سیل فعال کرنے کی ہدایت

(سٹاف رپورٹر) پنجاب بھر میں گندم خریداری کے عمل کو شفاف رکھنے کے لئے حکومتی سطح پر چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں’ ڈویژنل و ضلعی حکومتوں کو جاری ہدایت نامہ کے مطابق یہ ٹیمیں گندم خریداری مراکز پر اچانک چھاپے مار کر خرید کردہ گندم کے معیار کی بھی چیکنگ کریں گی’اوراس پورے عمل کی نگرانی وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار خود کریں گے ،اس ضمن میں تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹر مقامات پر کسانوں کو گندم کی خرید میں پیش آنے والی مشکلات کے ازالہ کے لئے فوری طورپر مانیٹرنگ سیل فعال کرنے کی ہدایت کی اور واضح گیا ہے کہ گندم کی خرید میں مڈل مین کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا’ جو ایسا کرتا پکڑا گیا تو ناصرف مڈل مین کے خلاف کارروائی ہو گی بلکہ متعلقہ افسر کو بھی جیل یاترا کرنی پڑے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے