5لاکھ میٹرک ٹن مزیدگندم کی درآمد کاعمل شروع ،ٹینڈرز جاری

اسلام آباد (لائیوسٹاک پاکستان) وفاقی حکومت نے پانچ لاکھ میٹرک ٹن مزید گندم درآمد کرنے کا عمل شروع کردیا۔ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان(ٹی سی پی) نے گندم کی درآمد کے لئے ٹینڈرز جاری کردیا۔

 عالمی سپلائرز سے 28نومبر تک لفافہ بند بولیاں  طلب کی گئی ہیں جو اسی روز کھولی جائینگی۔ایک لاکھ میٹرک ٹن سے کم کی بولی منظور نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت نے گندم کی درآمد کے لئے بولیاں رواں سال 16دسمبر سے آئندہ سال 8فروری کے عرصہ کے لئے مانگی ہیں۔ واضح رہے کہ حال ہی میں حکومت نے روس سے حکومتی سطح پر 3لاکھ میٹرک ٹن گندم کی خریداری کی منظوری دی تھی جبکہ اس کے ساتھ عالمی سپلائرز سے گندم کی درآمد کا عمل بھی جاری ہے ۔