عالمی بینک کے نمائندہ خصوصی کا پنجاب لائیوسٹاک کا دورہ

عالمی بینک کے نمائندہ خصوصی جیان کارلو فراری نے پنجاب کا دورہ کیا۔ انہوں نے ویٹرنری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، لاہور میں محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کی کور ٹیم برائے لمپی سکن بیماری سے ملاقات کی۔

دورے کا مقصد پنجاب کے محکمہ لائیو سٹاک کی طرف سےاس جلدی بیماری پر قابو پانے کے لیے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لینا تھا۔ محکمہ لائیوسٹاک کے ماہرین سے ملاقات میں صوبے میں لمپی سکن بیماری کی موجودہ صورتحال، محکمہ کی ڈیزیز رپورٹنگ/تشخیص اور ویکسی نیشن کی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈائریکٹر جنرل (ریسرچ) ڈاکٹر عبدالرحمٰن نے اجلاس کو پنجاب میں بیماری کی موجودہ صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔ محکمہ لائیو سٹاک کے حکام نے ورلڈ بینک کے ساتھ تکنیکی تعاون میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔ جیان کارلو فراری نے کہا کہ محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے لمپی سکن بیماری سے بچاؤ کے لیے موثر اقدامات کیے گئے ہیں۔ خصوصی نمائندے نے لمپی سکن بیماری کی روک تھام کے اقدامات میں ویکسین کی تیاری، بیماری کی رپورٹنگ اور کمیونی کیشن ونگ کے کردار کی بھی تعریف کی۔ ان کا کہناتھاکہ جانوروں کی نقل و حرکت پر پابندی اور ویکسی نیشن کی موثر حکمت عملی کے ذریعےاس جلدی بیماری پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ لائیو سٹاک ماہرین نے ویکسین کی تیاری اور ڈیزیزسرویلنس کے شعبوں میں ورلڈ بینک سے تکنیکی تعاون کے لیے اپنی دلچسپی کا اظہار کیا۔

عالمی بینک کے نمائندے نے ویکسین پروڈکشن یونٹس اور کوالٹی کنٹرول سیل کا بھی دورہ کیا۔ جیان کارلو فراری زمینی حقائق اور بیماری کنٹرول کرنےکی حکمت عملی کا جائزہ لینے کے لیے پنجاب کے مختلف علاقوں کا دورہ بھی کریں گے۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری (ٹیکنیکل)، ڈائریکٹر جنرل (توسیع)، ڈائریکٹر ویٹرنری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، ڈائریکٹر کمیو نی کیشن، ڈائریکٹر ADDRs اور لائیو سٹاک پنجاب کے دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے