دنیا کا سب سے چھوٹا گرگٹ، انسانی ناخن سے بھی چھوٹا

مڈغاسکر اور جرمنی کے سائنسدانوں نے جزیرہ مڈغاسکر کے شمالی حصے میں جنگلات سے ایک ایسا گرگٹ دریافت کیا ہے جو صرف 0.7 انچ لمبا ہے

میونخ(نیٹ نیوز) بروکیشیا ناناکہلانے والا یہ گرگٹ اتنا چھوٹا ہے کہ انسانی ناخن پر آرام سے سما جاتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ اسے دنیا کا سب سے چھوٹا گرگٹ ہونے کے علاوہ مختصر ترین ہوّام بھی قرار دیا گیا ہے ۔نیچر پبلشنگ گروپ کے ریسرچ جرنل سائنٹفک رپورٹس میں شائع تحقیق کے مطابق، مڈغاسکر کے جنگلات سے اس کی صرف ایک مادہ اور ایک نر ہی ملے ہیں تاہم اس قسم کے دوسرے گرگٹ ان ہی جنگلات میں چھپے ہوسکتے ہیں۔ تحقیقی رپورٹ کے مصنّفین کو خدشہ ہے کہ گرگٹ کی یہ نودریافتہ قسم شاید پہلے ہی معدومیت کے خطرے سے دوچار ہے کیونکہ مڈغاسکر کے اس حصے میں جنگلات کی بے دریغ کٹائی جاری رہی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے