سفاری زو میں شیروں کو تندرست و توانا رکھنے کیلئے دلچسپ اور اچھوتا انرچمنٹ پلان

لاہور( لائیوسٹاک پاکستان) سیکرٹری جنگلات، جنگلی حیات و ماہی پروری پنجاب شاہد زمان کی صوبہ میں محکمہ کے زیر انتظام وائلڈ لائف پارکس اور چڑیا گھروں میں رکھے گئے جنگلی جانوروں کو تندرست و توانا رکھنے کیلئے جدید تدابیر و تراکیب کو بروئے کار لانے کی ہدایات کی روشنی میں محکمہ ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب مبین الٰہی کی قیادت میں موثر عمل در آمد کر رہا ہے اور اس ضمن میں سفاری زو انتظامیہ نے شیروں کیلئے انتہائی دلچسپ اور اچھوتا انرچمنٹ پلان بنایا ہے جس کے تحت شیر نہ محض لکڑی کے بنے گیند سے کھیل کر خوب محظوظ ہو رہے ہیں بلکہ اچھل کود سے حاصل کردہ تازہ چکن بھی انجوائے کر رہے ہیں اور یہ دلفریب منظر سفاری زو میں آئے سیاحوں کیلئے بھرپور دلچسپی کا موجب بن رہا ہے۔

تفصیل کیمطابق انرچمنٹ پلان پر عمل در آمد کی تیار کی گئی وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف سفاری زو لاہور غلام رسول اور ویٹرنری ڈاکٹر محمد رضوان اپنی ٹیم کے ہمراہ انرچمنٹ پلان کے مختلف مرحلوں کا جائزہ لے رہے ہیں اور یہ منصوبہ قابل عمل ہونے پر جب شیروں کو درختوں سے لٹکائے گئے چکن پر چھوڑا جاتا ہے تو کس طرح شیر چکن ا±چکنے کیلئے سر توڑ کوششوں میں ج±ت جاتے ہیں اور کافی ایکسر سائز کے بعد بلاخر وہ درختوں سے لٹکے چکن کو اچک کر بڑے فخریہ انداز سے اپنے طعام و قیام کے ایریا کی جانب لوٹ جاتے ہیں۔ اس طرح ایک بڑھئی کے بنے لکڑی کے گیند کو جب ان شیروں کے آگے کھیلنے کیلئے رکھا جاتا ہے تو کسطرح ایک جواں سال شیر اسے اپنی گرفت میں لیکر خوب رگیدنے کی کوششوں میں مصروف ہوجاتا ہے،اور نہ صرف اِن شیروں کو ذہنی و جسمانی لحاظ سے سفاری زو انتظامیہ کی جانب سے یہ ایکسر سائزز تندرست و توانا رکھیں گی بلکہ یہ شا ئقین کیلئے بھی بھرپور لطف اندوز ہونیکا ساماں فراہم کریں گی اوربلاشبہ سفاری زو انتظامیہ کی یہ کاوش لائق تحسین ہے جسے دیگر وائلڈ لائف پارکس اور چڑیا گھروں کو بھی اختیار کرنا ہوگا۔