محکمہ زراعت کو زہروں کے قانو ں پرمکمل عملدرآمد کی ہدایت

کیڑوں کے مربوط طریقہ انسداد (آئی پی ایم ماڈل)پر عمل کیا جائے :ثاقب عطیل

ملتان (وقائع نگار خصوصی)سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے نے کہاہے کہ محکمہ زراعت زرعی زہروں کی فارمولیشن، پیکنگ،ڈ سٹری بیوشن اور سٹوریج سے متعلق قوانین پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائے تاکہ مارکیٹ میں کاشتکاروں کو کپاس کی فصل کو ضرر رساں کیڑوں و بیماریوں سے بچانے کیلئے موثر زرعی ادویات کی دستیابی یقینی بنائی جاسکے ۔زراعت ہاؤس میں کپاس کی بھرپور پیداوار کے لئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کاشتکاروں کی پیداواری لاگت میں کمی کے لئے کیڑوں کے مربوط طریقہ انسداد (آئی پی ایم ماڈل)پر عمل کیا جائے اور دوست کیڑوں کی پیداوار میں اضافہ کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ اجلاس میں زرعی لیبارٹریوں میں زہروں کے تجزیہ اور اس سے متعلقہ و دیگر ایشوز پر بھی بات کی گئی۔ ثاقب علی عطیل نے کہا کہ مختلف نقصان دہ کیڑوں میں زرعی ادویات کے خلاف قوت مزاحمت پیدا ہوچکی ہے اگر امسال ایسی زہروں کا استعمال ہوا تو کپاس کے پیداواری اہداف کے حصول میں مشکل پیش آئے گی۔ان کاکہناتھاکہ ہر ڈسٹری بیوٹر کو آئی ایس او سرٹیفائیڈ ہونا چاہئے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے