بائیو ٹیکنالوجی سے استفادہ کرکے گندم ، کپاس ، چاول ، مکئی ، گنے کی پیداوار میں 30 فیصد تک اضافہ ممکن بنایاجاسکتاہے، محکمہ زراعت

فیصل آباد (لائیوسٹاک پاکستان) بائیو ٹیکنالوجی سے استفادہ کر کے گندم ، کپاس ، چاول ، مکئی ، گنے اور دیگر فصلات کی پیداور میں 20 سی30 فیصد تک اضافہ ممکن بنایا جا سکتا ہے ۔

ایوب ریسرچ کے زرعی ماہرین نے اے پی پی کو بتایاکہ اس سے نہ صرف آبادی کی بڑھتی ہوئی شرح کے مطابق بہتر پیداوار حاصل کرنے میں مدد ملے گی بلکہ اضافی پیداوار برآمد کر کے قیمتی زرمبادلہ بھی کمایا جا سکے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ اس ٹیکنالوجی پر وسیع پیمانے پر عملدرآمد کرنے کیلئے قومی کمیشن برائے بائیو ٹیکنالوجی کی بھی معاونت حاصل کی جائیگی ۔انہوں نے بتایاکہ دنیا میں روز بروز غذائی ضروریات بڑھتی جا رہی ہیں جس کے پیش نظر پاکستان میں بائیو ٹیکنالوجی پر عملدر آمد کر کے بڑھتی ہوئی آبادی کی غذائی ضروریات کو احسن طریقے سے پورا کیا جا سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے