بجٹ :جی ڈی پی ہدف 4.2فیصد مقرر،مہنگائی8فیصدرہے گی

وفاقی بجٹ 2021-22 کا سٹرٹیجی پیپر (ابتدائی خاکہ) تیار کرلیا گیا۔ آئندہ مالی سال کیلئے جی ڈی پی گروتھ کا ہدف 4.2 فیصد رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

اسلام آباد: وفاقی بجٹ 2021-22 کا سٹرٹیجی پیپر (ابتدائی خاکہ) تیار کرلیا گیا۔ آئندہ مالی سال کیلئے جی ڈی پی گروتھ کا ہدف 4.2 فیصد رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ جی ڈی پی کا مجموعی حجم 46 ہزار سے بڑھا کر ساڑھے 52 ہزار ارب روپے مقرر کیا گیا ہے ۔ بجٹ سٹرٹیجی پیپر کے مطابق آئندہ مالی سال میں مہنگائی 8 فیصد رہنے کی توقع ہے جبکہ مالی سال 2022-23 کے دوران مہنگائی کی شرح 6.8 فیصد اور مالی سال 2023-24 کے دوران 6.5 فیصد تک رہے گی۔ دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال کیلئے برآمدات کا ہدف 25.7 ارب ڈالر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ درآمدات 51 ارب ڈالر تک رہ سکتی ہیں۔ آئندہ مالی سال کے دوران بجٹ خسارہ جی ڈی پی کے 6 فیصد تک اور ملکی قرض جی ڈی پی کے 84.3 فیصد تک رہنے کا امکان ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے