کٹا فربہ اور کٹا بچاؤ پروگرام کے تحت 76چیک تقسیم

مویشی پال خوشحال ہوگا تو معیشت مضبوط ہوگی ،فیصل فاروق چیمہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) حکومت پنجاب کے کٹا فربہ اور کٹا بچاؤ پروگرام کے تحت حصہ لینے والے کامیاب مو یشی پال حضرات میں اعزازیہ کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب دفتر ایڈنیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ضلع سرگودھا میں منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی فیصل فاروق چیمہ ایم پی اے پی پی 76 نے چیک تقسیم کیے اس موقع پر ڈائریکٹر لائیوسٹاک سرگودھا ڈویژن سرگودھا ڈاکٹر سید ندیم بدر’ ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک سرگودھا ڈاکٹر عارف سلطان کے علاوہ تحصیل سرگودھا کے مویشی پال حضرات موجود تھے اس موقع پر ڈاکٹرعارف سلطان اس سکیم کے اغراض مقاصد بیان کیے ضلع سرگودھا میں اس تقریب میں حصہ لینے والے مویشی پال حضرات کا شکریہ ادا کیا،چودھری فیصل فاروق چیمہ نے کہا کہ حکومت پنجاب مو یشی پال حضرات کی ترقی اور خوشحالی کے لئے خصو صی اقدامات کر رہی ہے تاکہ مویشی پال خوشحال ہوگا تو ملک کی معیشت مضبوط ہوگی ملک ترقی کریگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے