پچاس لاکھ سال کی موسمیاتی تاریخ پہاڑی پر محفوظ

قازقستان میں جھیلوں اور قدرتی حجری آثار پرمشتمل مشہور سیاحتی مقام پر ایک چوٹی ملی ہے جہاں ماضی کے 50 لاکھ سال کا موسمیاتی احوال معلوم کیا جاسکتا ہے

قازقستان(نیٹ نیوز)ارضیات دان، شارلوٹ پروڈ ہوم کا تعلق لیوزین یونیورسٹی سے ہے ۔ وہ کہتی ہیں کہ چارِن گھاٹی میں ایک مقام پر 80 میٹر طویل پتھریلا سلسلہ ہے جہاں کلائمٹ چینج کا پانچ کروڑ سالہ ریکارڈ موجود ہے ۔ یوں یہ بہت نایاب جگہ ہے اور زمین پر ایسے آثار کم ہی ملتے ہیں۔یہاں مٹی اور گرد کے پرتیں ہیں جو یوریشیائی برِاعظم میں طویل عرصے کا موسمیاتی راز فاش کرتی ہیں۔ اس عرصے میں یہاں کی زمین نے زمین، فضا اور سمندرکے موسمیاتی اتارچڑھاؤ میں غیرمعمولی کردار ادا کیا ہے ۔ یعنی یہ جگہ ایک طرح کا لِٹمس ٹیسٹ ہے جہاں بحرِآرکٹک میں میٹھے پانی کے بہاؤ، اور نمی والی ہواؤں کی خشکی تک منتقلی جیسے معاملات کا پورا احوال محفوظ ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے