بھنگ میں کووِڈ 19کیخلاف مؤثر مادّے کی دریافت

امریکی سائنسدانوں نے بھنگ کے پودے میں ایک ایسا مادّہ دریافت کیا ہے جو عالمی وبا ‘کووِڈ 19’ کا باعث بننے والے ‘کورونا وائرس’ کو تقسیم در تقسیم ہو کر حملہ آور ہونے سے روکتا ہے

شکاگو(نیٹ نیوز)یونیورسٹی آف شکاگو، الینوئے میں ماہرین کی ایک ٹیم نے بھنگ میں پایا جانے والا کلیدی مرکب ‘‘کینابیڈایول’’ الگ کیا اور اسے انسانی پھیپھڑوں سے لیے گئے ‘‘ایپی تھیلیئل خلیات’’ پر کورونا وائرس کے ساتھ آزمایا۔انہیں مشاہدہ ہوا کہ ‘‘سی بی ڈی’’ کی نہایت معمولی مقدار کے ساتھ صرف 2 گھنٹے تک رکھنے پر کورونا وائرس اگرچہ ان خلیوں میں داخل ضرور ہوگیا لیکن 48 گھنٹے بعد بھی یہ وائرس ان خلیوں میں اپنی تعداد بڑھا کر حملہ آور ہونے اور انہیں نقصان پہنچانے کے قابل نہیں ہوسکا۔ تحقیق کی تفصیل ‘‘بایوآرکائیو’’ نامی پری پرنٹ سرور پر چند روز قبل شائع ہوئی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے