عید الاضحی:قربانی کے جانوروں کی قیمتیں گزشتہ سال سے دو گنا

مضافات میں بکرا 60ہزار، دنبہ 70ہزار روپے ، بیل 2لاکھ روپے میںفروخت کیا جا رہا

اسلام آباد(لائیوسٹاک پاکستان) عید الاضحی پر قربانی کیلئے جانوروں کی خریداری کیلئے بیوپاریوں اور شہریوں نے مضافاقی علاقوں سمیت اندرون پنجاب اورخیبر پختونخوا کے علاقوں میں رابطے شرو ع کر دیئے ، جانوروں کی قیمتیں گزشتہ برس کے مقابلے میں 50فیصد زائد بتائی جارہی ہیں۔ جڑواں شہروں میں مختلف مقامات پر قربانی کے جانور فروخت کیے جا رہے ہیں، اجتماعی قربانی کیلئے بکنگ شروع کر دی گئی اور 12سے 15ہزار روپے حصہ مقرر کیاگیا ہے ۔ وفاقی دارالحکومت کے مضافاتی علاقوں بھارہ کہو، روات، ترنول، گولڑہ سمیت دیگر علاقوں میں بکروں اور دنبوں کی قیمتیں سن کر شہریوں کے اوسان خطا ہونے لگتے ہیں۔ یکم ذوالحجہ سے باقاعدہ مویشی منڈیاں لگ جائیں گی تاہم ابھی تو جانوروں کے دام آسمان پر پہنچے ہوئے ہیں۔ ٹیکسلا ،فتح جنگ ،تلہ گنگ، جہلم، گوجر خان، مری اور اٹک میں بکرے کا کم سے کم ریٹ 60 ہزار، دنبے کا 70ہزار جبکہ بیل کا 2لاکھ روپے بتایا جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے