سرکاری محکموں میں بغیر ماسک کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی

دوران ڈیوٹی ملازمین کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار ،افسروں کو عمل کروائے کا حکم

(سٹی رپورٹر ) حکومت کی ہدایت پر سرکاری محکموں میں بغیر ماسک کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی۔ جبکہ دوران ڈیوٹی ملازمین کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا۔ اس سلسلہ میں افسران کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ ان احکامات پر سختی سے عملدرآمد کرائیں، ماتحت ملازمین کی حاضری چیکنگ کے دوران انکے پاس ماسک بھی چیک کریں، ماسک استعمال نہ کرنے والے ملازمین کی غیر حاضری لگا کر دفتر سے نکال کر ماسک لانے جبکہ گیٹ پر کھڑے ملازمین کو ماسک کے بغیر آنے والوں کو اندر داخل نہ ہونے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے