مویشی منہ کھر اور گل گھوٹو سے مرنے لگے ،ویکسی نیشن کی جائے :کسان

خان گڑھ، منڈا چوک  (خبرنگار، نامہ نگار) خان گڑھ کے علاقے یوسی گیرے واھن میں جانوروں میں منہ کھر اور گل گھوٹو کی بیماری سے کسانوں کے قیمتی جانور مرنے لگے۔ گزشتہ روز مقامی غریب کسان سردار علی کے دو قیمتی جانور ہلاک ہو گئے، یہ بستی دو سرکاری وٹرنری ڈسپینسریوں کے درمیان میں واقع ہے، جبکہ دونوں ہسپتال کے ڈاکٹروں کا کہناہے کہ ان کے پاس ویکسین نہیں ہے، متاثرہ کاشتکاروں محمد اسلم، سردار علی ودیگر نے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ اور سیکرٹری لائیوسٹاک اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے