لائیوسٹاک ایمپلائز ایسوسی ایشن کا محکمہ لائیوسٹاک سے پیراویٹس کو بھی کورونا ویکسین لگوانے کا مطالبہ

(لائیوسٹاک پاکستان) لائیوسٹاک ایمپلائز ایسوسی ایشن کے وفد کی ڈائریکٹر جنرل (توسیع) لائیوسٹاک پنجاب سے ملاقات میں پنجاب کے پیراویٹس کو فرنٹ لائن لائیوسٹاک ورکر قرار دے کر کورونا ویکسینیشن لگوانے کیلئے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کر دیا۔

اپنے ایک بیان میں لائیوسٹاک ایمپلائز کے جنرل سیکرٹری غلام حیدر خان نیازی نے کیا کہ ہزاروں کی تعدادمیں پیراویٹس فیلڈ میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں جس کی وجہ سے کورونا کے خدشات بڑھ رہے ہیں، کورونا سے بہت سارے پیراویٹس متاثر بھی ہو چکے ہیں اس لئے پیراویٹس کو فرنٹ لائن ورکر قرار دے کر ویکسینیشن کروائی جائے۔

یاد رہے کچھ دن پہلےحکومت پاکستان کی طرف سے ویٹرنری ڈاکٹرز کے لئے ویب سائٹ لنک کے ذریعے رجسٹریشن کروا کے مفت کورونا ویکسین کرانے کا عمل شروع کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے