نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو 2021کے انعقاد کی تیاریاں شروع کر دی گئیں

نیشنل کیٹل شو میں بریڈ شو، نیزہ بازی ، گھڑ ڈانس،اونٹ ڈانس، بیل دوڑ ، ڈاگ شو اور پولٹری شوکے علاوہ مختلف علاقائی نمائشوں کا بھی خصوصی اہتمام کیا جائے،،صوبہ،ڈویژن اور ضلع کی سطح پر میلوں کا انعقاد مویشی پال حضرات کے لئے سود مند ثابت ہوگا۔سیکرٹری لائیوسٹاک، اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری (ایڈمن)، ایڈیشنل سیکرٹری (ٹیکنیکل)، ڈائریکٹر جنرل(توسیع)، ڈائریکٹر جنرل (پروڈکشن)،ڈائریکٹر جنرل (ریسرچ) اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی
لاہور( ڈاکٹر عبدالوحید فاطم) لائیوسٹاک فارمرز میں اچھی نسل کے جانور پالنے کا جذبہ اجاگر کرنے کیلئے نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔ یہ بات سیکرٹری لائیوسٹاک کیپٹن (ر)ثاقب ظفر نے نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو کے حوالے سے ہونے والے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو 2021کے انعقاد کے سلسلہ میں ایک مشاورتی اجلاس منعقد کیا گیا۔ جس میں مختلف محکمہ جات جن میں محکمہ لوکل گورنمنٹ اور انتظامیہ شامل ہیں نے بھرپور شرکت کی۔ اس اجلاس میں گزشتہ سالوں کی طرز پر نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو کے انعقاد کے حوالے سے مجوزہ پلان پر غور کیا گیااور شرکاءکو پلان پر بریفنگ بھی دی گئی۔ سیکرٹری لائیوسٹاک نے کہا کہ یہ میلے پنجاب کی قدیم ثقافت کا حصہ ہیںاور محکمہ لائیوسٹاک اس نیشنل شو کے انعقاد میں کلیدی اہمیت کا حامل ہے ۔انہوں نے کہا کہ صوبہ ،ڈویژن اور ضلع کی سطح پر ان میلوں کا انعقاد مویشی پال حضرات کے لئے سود مند ثابت ہوگااوراُن کے درمیان مقابلہ کی فضاءقائم ہوگی۔ سیکرٹری لائیوسٹاک کیپٹن (ر) ثاقب ظفر نے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس نیشنل کیٹل شو کا کامیاب انعقاد نہ صرف لوگوں کو تفریح فراہم کرے گا بلکہ پسماندہ لائیوسٹاک فارمرز میں مویشی پالنے کے جذبہ کو بھی اجاگر کرے گا۔اُن کاکہنا تھا کہ روایتی انداز سے ہٹ کراس شو کو منعقد کرنا ہماری ترجیح ہے ۔انہوں نے ہدایات جاری کی کہ اس نیشنل کیٹل شو میں بریڈ شو، نیزہ بازی ، گھڑ ڈانس،اونٹ ڈانس، بیل دوڑ ، ڈاگ شو اور پولٹری شوکے علاوہ مختلف علاقائی نمائشوں کا بھی خصوصی اہتمام کیا جائے ۔سیکرٹری لائیوسٹاک کیپٹن (ر) ثاقب ظفر نے اس کیٹل شو کے لئے جگہ کے انتخاب پر مزید مشاورت پر زور دیااور کہا کہ دور دراز سے آئے مویشی پال حضرات کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے ۔ محکمہ لائیوسٹاک سمیت دیگر محکموں نے مجوزہ پلان پر اپنی اپنی رائے دی اور اس سلسلہ میں مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ اس اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری (ایڈمن)، ایڈیشنل سیکرٹری (ٹیکنیکل)، ڈائریکٹر جنرل(توسیع)، ڈائریکٹر جنرل (پروڈکشن)، ڈائریکٹر جنرل (ریسرچ) اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے