دوران ملازمت وفات پانے والے ملازمین کے ورثاء کیلئے خوشخبری

وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کا دوران ملازمت وفات پا جانے والے ملازمین کے لواحقین کی آواز بن گئے،وفات کے بعد لواحقین کو سرکاری ملازمتیں نہ ملنے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے دوران سروس انتقال کر کرنے والے سرکاری ملازمین کے لواحقین کو ملازمتیں دینے میں تاخیر کا سخت نوٹس لے لیا،وزیراعلیٰ عثمان بزدار لواحقین کو ملازمتیں دینے کے حوالے سے کیسوں کو زیر التواء رکھنے پر سخت برہم ہو گئے،وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے تمام انتظامی محکموں اور فیلڈ فارمیشنز سے پنجاب سول سرونٹس رولز 1974 کے رول 17۔ اے کے تحت زیر التواء کیسوں کی رپورٹ طلب کرلی۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ تھا کہ رول 17۔اے کے تحت دوران سروس انتقال کرنے والے سرکاری ملازمین کے لواحقین ملازمت کا قانونی حق رکھتے ہیں،ملازمت میں تاخیر سے لواحقین اپنے جائز حق سے محروم ہوتے ہیں،عثمان بزدارنے کہا کہ ایسے معاملات میں تاخیرکسی صورت قابل قبول نہیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے تمام اداروں کے سربراہان کو زیر التواء کیسوں کو ایک ماہ کے اندر نمٹانے کا حکم دیا،وزیر اعلی نے زیر التوا ء کیسوں کے بارے میں فیصلے کرکے رپورٹ بھی طلب کر لی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے